دن بھر کے اہم ترین خبریں
کراچی
کراچی میں تیز رفتار ڈمپر نے پولیس افسر کو کچل دیا
کراچی کے علاقے محمود آباد میں تیز رفتار ڈمپر نے ٹریفک پولیس افسر کو کچل کر جان لے لی۔
لاہور
پنجاب حکومت نے صوبے میں الیکٹرک رکشےچلانے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لئے مسودہ تیار کر لیا
کراچی
کراچی کے علاقے لانڈھی میں کچرا کنڈی سے 7 سالہ بچی کی تشدد شدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی مسلم آباد سے 7 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت منیبہ عمر کے نام سے ہوئی ہے۔
لاہور
گنے کی قیمت میں خاطر خواہ اضافے کے بعد چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔ محکمہ خوراک پنجاب کے ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 112 سے 115 روپے کلو ہونے کا امکان ہے۔
کراچی
ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم نے جب بھی کراچی کے مسائل پر بات کی ہے، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی خوش فہمیوں کا شکار ہیں۔
اسلام آباد
عمران خان صاحب کو گولی نہیں غم لگا ہوا ہے، مریم اورنگزیب ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خطاب سے یقین ہوگیا کہ ان کو کوئی گولی نہیں لگی، عمران خان صاحب کو گولی کی جگہ غم لگا ہوا ہے۔
اسلام آباد
نواز شریف نے وزیر اعظم کی جگہ اسحاق ڈار کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جگہ اسحاق ڈارکو خصوصی ٹاسک دیا ہے تاہم نوازشریف خود بھی اتحادیوں کے قائدین سےرابطہ کر سکتے ہیں۔
لاہور
عمران خان موجودہ حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حکومت کو بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے حقیقی آزادی مارچ کا اگلا پڑاؤ فیض آباد میں ڈالنے کا امکان ہے۔
لاہور
مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، عمران خان کا دو ٹوک بیان سامنے آگیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مکمل اختیارات ملیں گے تو وزیراعظم بنوں گا، یہ ممکن نہیں کی اختیارات کسی اورکے پاس ہوں۔