حیدر آباد ہنزہ چوروں کے نشانے پر ۔ پچھلے چند دنوں میں متعدد واقعات

حیدر آباد ہنزہ چوروں کے نشانے پر ۔ پچھلے چند دنوں میں متعدد واقعات

ہنزہ : حیدر آباد ہنزہ چوروں کے نشانے پر آگیا۔ پچھلے چند دنوں میں ٹونس وین رات کے اندھیرے میں نذر آتش کردی گٸی۔ ڈاکوٸوں نے تین مختلف وارداتوں میں گاڑیوں کی بیٹریاں چرا لیں۔
ہنزہ پولیس نے فوری کاررواٸی کرتے ہوٸے گاڑیوں کی بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان کو چند روز قبل گرفتار بھی کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل خروکشل میں نامعلوم مزمان نے رات کی تاریکی سے فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے ریٹاٸرڈ ٹیچر میر امان کے بیٹے کی ٹونس وین کو آگ لگادی۔
جس کی وجہ سے 5 لاکھ روپے کی مالیت کی گاڑی پوری طرح جل کر راکھ ہوگٸی۔
پولیس ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کر رہی ہے۔ چند روز قبل ہی خروکشل ہی سے آٹا ڈیلر احمد کی گاڑی سے ڈاکو رات کی تاریکی کا فاٸدہ اٹھاتے ہوٸے بیٹری چوری کرکے فرار ہوگٸے۔
خروکشل میں ہی سٹار پریس کے مالک کریم اللہ کی گاڑی سے رات کو ہی ملزمان بیٹری چوری کرکے فرار ہوگٸے۔ حیدرآباد کے محلہ شیراز میں بھی چور احمد دین کے بھاٸی کی گاڑی سے بیٹری نکال کر لے گٸے۔
پولیس نے بیٹری چرانے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈاکوٸوں نے حیدر آباد کو اپنے نشانے پر رکھا ہے۔ ملزمان رات کو ہی وارداتیں کرتے ہیں۔
اس کی وجہ حیدرآباد کی سڑک پر تاحال سٹریٹ لاٸٹس نصب نہیں۔ اسی لٸے ڈاکو رات کی تاریکی کا خوب فاٸدہ اٹھاتے ہیں۔
دوسری وجہ حیدرآباد میں گاڑی مالکان اپنی گاڑیوں کو سڑکوں پر کھڑی کرتے ہیں۔ گھر دور ہونے کی وجہ سے ملزمان فاٸدہ اٹھاتے ہیں۔

کچھ سال قبل ہی آٹا ڈیلر احمد کی ٹریکٹر چوری ہوگٸی۔ تاحال چوروں کا سراغ نہیں ملا۔
خروکشل میں ہی ڈاکو اسلام کی دکان کا تالا توڑ کر پیسے چوری کرکے فرار ہوگٸے۔ مذکورہ ڈاکو بھی تاحال گرفتار نہیں ہوٸے۔
دکاندار اسلام کا کہنا تھا کہ دکان میں واردات سے کچھ دن ایک اجنبی بندہ دکان پر آیا۔
انہوں نے کچھ سامان خریدنے کی ناٹک کی۔ مجھے اندازہ ہوا کہ کچھ نہ کچھ چکر ہے۔
اس لٸے پیسوں کی ڈرا پر نظر رکھا۔ پھر وہ بندہ سامان بھی چھوڑ کر لاپتہ ہوگیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں