جشن آزادی گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جی بی پولیس ڈپارمنٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا
سکردو – رپورٹ – رستم علی شگری
جشن آزادی گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جی بی پولیس ڈپارمنٹ کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔
جشن آزادی گلگت بلتستان ڈپارٹمنٹل فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل 14 ڈپارٹمنٹ کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ اور جی۔بی پولیس کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیم گول نہیں کر سکی۔بعد میں 10 منٹ کا اضافی ٹائم دیا گیا جس کے آخری لمحات میں جی بی پولیس کی ٹیم نے گول کر کے فتح حاصل کر لیا۔
فائنل میچ کے مہمان خصوصی کمشنر بلتستان شجاع عالم صاحب تھے۔ انھوں نے فائنل میچ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
کمشنر بلتستان شجاع عالم صاحب نے جیتنے والی ٹیم کو 20 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 10 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔
Load/Hide Comments