ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج پر مقدم کی درخواست . علی تاج کا رد عمل
گلگت(5CN)ترجمان وزیراعلی گلگت بلتستان علی تاج نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کی سیاست جھوٹ و منافقت سے بھری پڑی ہے۔ حفیظ الرحمن کی قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی سے پوری قوم واقف ہے۔ قومی سکیورٹی کے اداروں کی بے توقیری میں سابق وزیراعلی حفیظ الرحمن کے قائد مفرور نواز شریف اور مریم جعلساز نواز شریف کے بیانات اور ان کا طرز عمل کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ مفرور نواز شریف نے پاک فوج کے سربراہ و اعلی آفیسران کا نام لیکر ادارے پر بھونڈے الزامات لگائے۔ مریم جعلساز نواز نے اپنے جلسوں میں پاک افواج کے خلاف بد ترین نعرے لگوائے۔ قوم نہیں بھولی ڈان لیکس جس میں پاک افواج کو بین الاقوامی سطح پر بے توقیر کرنے کی مذموم سازش کی گئی۔ قوم بھولی نہیں کہ کیسے حفیظ الرحمن کی پارٹی کے سینئر ترین رہنماؤں، میاں لطیف, خواجہ آصف و دیگر نے پاک افواج کو ٹارگٹ کیا۔ گزشتہ ہفتے ہی سابق وزیراعلی نے نام لیکر قوم اداروں کے آفیسران پر الزامات کی بوچھاڑ کردی تھی۔ اس وقت موصوف کو قومی سلامتی کی کوئی فکر نہیں تھی۔
علی تاج نے کہا کہ سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمن اور ان کی جماعت و قائدین نے پاک فوج کو بدنام کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہ رکھی ہے۔
علی تاج نے واضح کیا کہ چیرمین عمران خان کا دو ٹوک موقف ہے کہ یہ ملک بھی ہمارا ہے اور اسکی فوج بھی ہماری ہے۔ پاک افواج و دیگر تمام سیکیورٹی کے ادارے ملک و قوم کی بقاء کے ضامن ہیں۔ چیرمین عمران خان نے ہمیشہ قومی سلامتی کے اداروں کی مضبوطی کی بات کی ہے۔ چیرمین عمران خان نے قومی و بین لاقوامی ہر محاز پر اپنے قومی سلامتی کے اداروں کی دفاع کیا ہے۔ ہم چیرمین عمران خان کے نظریہ کو ماننے والے ہیں۔ ہمارے لئے قومی سلامتی کے ادارے مقدم ہیں۔ ہم نے ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور نہیں کرینگے۔ ہم اپنے قومی سلامتی کے اداروں ساتھ ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔
ترجمان وزیراعلی نے کہا کہ
ہم ایسے اوچھے ہتھکنڈوں کا عوام و قانونی ہر محاز پر مقابلہ کریں گے۔ یہ ہتھکنڈے ہمیں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے سے روک نہیں سکتے۔ ہم چیرمین عمران خان کے مطالبے کے حق میں ایک نئے عزم کے ساتھ آواز اٹھائیں گے۔ پوری قوم چیرمین عمران خان کے مطالبے کے ساتھ کھڑی یے۔ کس کس کے خلاف ایف آئی آر کی درخواستیں دی جائینگی؟ آسان رستہ چیرمین عمران خان کے عمران خان کے مطالبے پر من و عن عملدرآمد اور قاتلانہ حملے کے واقعے کی شفاف ترین و غیر جانب دار تحقیقات کراکر سازش کرنے والوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ تاکہ آگے سے کوئی فرد ایسی سازشیں کرنے کا سوچ بھی نہ سکے