بواٸز ماڈل ہائی سکول مہدی آباد کا سالانہ اعلان نتائج و تقسیم انعامات۔

بواٸز ماڈل ہائی سکول مہدی آباد کا سالانہ اعلان نتائج و تقسیم انعامات۔
سکول ہذا میں تعلیمی سال 2022 براۓ جماعت (ششم و ہفتم ) مکمل ہوا۔ آج سکول میں امتحانی نتاٸج و تقسیم انعامات کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گٸ۔ جس میں سٹیج سیکریٹری کے فراٸض سکول کے استاد محمد رضا نے انجام دیۓ۔
تقریب کا باقاعدہ آغاز محمد مصطفی نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ طالب علم محمد ذیشان نے نعت رسول مقبول پیش کیا۔
تقریب میں ڈپٹی انسپکٹرز سکول محمد حسین انقلابی, سابقہ چٸرمین سکول کمیٹی مولانا محمد تقی تقوی, ایکس ہیڈ ماسٹر وزیر نثار حسین سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جناب وزیر نثار حسین نے اپنی خطاب میں اساتذہ , کامیاب ہونے والےطلبا اور انکے والدین کو مبارک باد دی۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبا کو نقد انعام سے نوازا۔ اور اساتذہ کو بھی خصوصی انعام سے بھی نوازا۔
جناب مولانا محمد تقی تقوی نے اپنے خطاب میں سکول انتظامیہ اور طالب علموں کو شاندار نتاٸج پر خراج تحسین پیش کیا انہوں نے مزید کہا کہ صرف علم حاصل کرنا کافی نہیں بلکہ علم کے ساتھ انسان کے اندر عملی تبدیلی بھی ضروری ہے۔
سکول کے پرنسپل محمد ذاکر نے حاضرین کو سکول کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے امتحان کمیٹی کے چیٸرمین وزیر محمد حسین اور باقی ممبران کا شفاف امتحان کا انعقاد اور بروقت نتاٸج کے اعلان پر خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی انسپکٹرز سکول محمد حسین انقلابی نے اپنے خطاب میں بچوں کو دل لگا کر محنت ولگن کے ساتھ پڑھنے کی نصیحت کی۔ انہوں نے سکول کے اساتذہ کی خلوص اور محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ انسان جس چیز کا پختہ ارادہ کر لیتا ہے تو اس کے راستے مں کوٸ بھی چیز رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر اور باقی طلبا اور انکے والدین کو مبارک باد دی۔
آخر میں مہمان خصوصی اور عماٸدین نے بہتر کارکردگی دکھانے والے بچوں میں انعامات تقسیم کۓ۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں