اسکردو لیڈی ڈاکٹر ندا فاطمہ کی مبینہ غفلت برتنے کے نتیجے میں مریضہ (ب) کی حالت خراب ہونے پر لواحقین نے 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

urdu news

اسکردو لیڈی ڈاکٹر ندا فاطمہ کی مبینہ غفلت برتنے کے نتیجے میں مریضہ (ب) کی حالت خراب ہونے پر لواحقین نے 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس.
رپورٹ، 5 سی این نیوز
اسکردو لیڈی ڈاکٹر ندا فاطمہ کی مبینہ غفلت برتنے کے نتیجے میں مریضہ (ب) کی حالت خراب ہونے پر لواحقین نے 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس. ، ندا فاطمہ، ایم ایس ار ایچ کیو ہسپتال سکردو،ڈاکٹر ہسپتال انتظامیہ کو نوٹس جاری کردیا گیا ساتھ میں ہی پی ایم ڈی سی اور محکمہ صحت کیخلاف بھی کارروائی کی تنبیہ کی گئی ہے ۔ تفصلات کے مطابق سکردو سے تعلق رکھنے والی مریضہ (ب) ڈاکٹر ندا فاطمہ کے ہاں ان کے پرائیویٹ کلینک میں کئی ماہ سے زیر علاج تھی اور ان کے پرائیویٹ کلینک میں علاج چل رہا تھا، رواں سال اگست میں مریضہ کو ان کے کلینک میں داخل کرایا گیا تھا اور آپریشن کے ذریعے ان کی ڈیلیوری ہونی تھی لیکن اسی دوران ان کی حالت اور بھی زیادہ خراب ہوئی، پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک کم ہو چکے تھی رنگ تبدیل ہو چکا تھا،
آن کو بیجھے گِِئے نوٹس کے مطابق ڈاکٹر ندا فاطمہ سے استفسار کرنے پر انہوں نے بتایا کہ مریضہ کا پہلا آپریشن ٹھیک نہیں ہوا تھا، اس لیے ان کا آپریشن زیادہ طویل ہوا، باقی کوئی خطرے کی بات نہیں لیکن حالت مسلسل خراب ہوتی گئی بعد میں پرائیویٹ کلینک سے آر ایچ کیو ہسپتال شفٹ کیا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کے معائنے کے بعد پتہ چلا کہ مریضہ کے ملٹی ارگنز فیلئیر ہیں، پلیٹ لیٹس خطرناک حد تک گر چکی ہے، گردہ کو شدید متاثر کیا ھے اور لیور بھی نارمل نہیں، ڈاکٹروں نے علاج سے ہاتھ کھڑے کیے اور مریضہ کو اسلام آباد شفا ہسپتال منتقل کیا گیا۔ شفا میں پانچ دن تک وینٹی لیٹر پر رہی اور پچیس دن تک زیر علاج رہی اب کی بھی مریضہ کے ڈائلیسز چل رہے ہیں اور ان کی حالت اب بھی ٹھیک نہیں، نوٹس کے مطابق یہ ساری صورتحال ڈاکٹر ندا فاطمہ کی وجہ سے ہوئی انہوں نے جان بوجھ کر علاج میں غفلت برتی۔ نوٹس میں پانچ کروڑ ہرجانے کا دعویٰ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کیخلاف کرمنل کارروائی کیلئے پی ایم ڈی سی اور محکمہ صحت سے بھی رجوع کیا جائے گا.

کراچی ، ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 فن اور ثقافت کا شاندار جشن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ ساز کامیابی، ہنڈرڈ انڈیکس 88 ہزار پوائنٹس کی حد عبور
کامن ویلتھ گیمز سے ہاکی اور ریسلنگ کے اخراج پر پاکستان کا احتجاج، دوبارہ شامل کرنے کا مطالبہ

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں