این ڈی ایم اے کی جانب سے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کے ممکنہ اثرات کے بارے میں وارننگ جاری
این ڈی ایم اے کی جانب سے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش کے ممکنہ اثرات کے بارے میں وارننگ جاری
اسلام آباد۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے وسطی اور شمالی علاقوں میں بارش اورممکنہ ہنگامی صورتحال کے حوالے سے وارننگ جاری کر دی۔ پیش گوئی کے مطابق متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
مزید برآں، NDMA کی جانب سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی سیلاب، اور بارش کی وجہ سے پہاڑی علاقوں میں پانی کے ریلوں کے حوالے سے ممکنہ خطرات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ژالہ باری کی وجہ سے فصلوں، پودوں اور دیگر املاک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے پہاڑی علاقوں سمیت خطرے سے دوچارر علاقوں میں عوام کو خصوصی احتیاط برتنے کا مشورہ دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین رپورٹس سے آگاہ رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ممکنہ نقصان کو کم کرنے کے لیے صوبائی حکام کی طرف سے جاری کردہ ایڈوائزری پر عمل کریں۔ این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ ہنگامی صورت حال کی صورت میں شہری فوری مدد کے لیے متعلقہ حکام سے رابطہ کریں۔
این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ این ڈی ایم اے صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا اور اس کے مطابق متعلقہ ایڈوائزری جاری کرے گا۔