ایشیاء کپ 2023ء انڈیا کے بغیر بھی ہو سکتا ہے: یونس خان
ایشیاء کپ 2023ء انڈیا کے بغیر بھی ہو سکتا ہے: یونس خان
اگر ایشیاء کپ 2023 پاکستان سے تبدیل کیا جاتا ہے تو پاکستان کو خود ایشیاء کب ٹونامنٹ کھیلنے سے گریز کرنا چاہیے، سابق کپتان
لاہور (5CN ) پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان یونس خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2023ء ہندوستان کے بغیر بھی ہو سکتا ہے، پاکستان کو اپنے مؤقف کے لیے ڈٹ کر کھڑا رہنا چاہیے۔ سابق کپتان نے گزشتہ روز ایک ٹی وی شو میں بطور مہمان شرکت کی۔ ایسی دوران یونس خان کا کہنا تھا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ایشیاء کپ 2023ء کے لیے پاکستان آنے سے انکار کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایشیاء کپ کا اس بار پاکستان سے باہر چلا جائے تو پاکستان خود کو یہ ٹونامنٹ کھیلنے سے منع کرنا چاہیے، اگر بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو یہ ان کی مرضی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے سال ورلڈ کپ بھی بھارت میں ہونا ہے، اگر ہم نے بھی کہہ دیا کہ ہم بھارت کھیلنے کے لیے نہیں جا رہے تو پھر مزہ کیا آئے گا۔