انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سکردو انچن کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔
سکردو (علی بلتی) انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سکردو انچن کی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔
انٹر ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں کل 11 ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ سکردو انچن اور گلگت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں گول اسکور نہیں کر سک۔ بعد ازاں میچ کا فیصلہ پینلٹی ککس پر ہوا۔جس میں سکردو کے گول کیپر نے گلگت کے 3 پینلٹی روک کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صاحب تھے۔ انھوں نے فائنل میچ کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔
نے اپنے خطاب میں کہا کہ فٹبال گراونڈ کی مرمت کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اس ٹورنامنٹ میں ہزاروں افراد کی شرکت سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یہاں کے عوام کی اس کھیل کے ساتھ کتنا لگاو ہے۔ اس حوالے سے اس کھیل کے فروغ کے لئے تمام وسائل بروے کار لائے جائینگے۔
گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ صاحب نے جیتنے والی ٹیم کو 50 ہزار اور رنر اپ ٹیم کو 25 ہزار روپے نقد انعام کا بھی اعلان کیا۔