افغان کرکٹر نے آسٹریلیا کے سیریز ختم کرنے پر احتجاجاً بک بیش لیگ چھوڑ دی۔
افغان کرکٹر نے آسٹریلیا کے سیریز ختم کرنے پر احتجاجاً بک بیش لیگ چھوڑ دی۔
5CN نیوز اسلام آباد۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان کرکٹر نوین الحق کا کہنا ہے کہ اب یہ کہنے کا وقت آگیا ہے کہ بی بی ایل میں حصہ نہیں لوں گا۔ جب تک آسٹریلیا بچگانہ فیصلہ ختم نہیں کرے گا بی بی ایل میں حصہ نہیں لوں گا، پہلے صرف ٹیسٹ میچ سے پیچھے ہٹے اور اب ون ڈے سیریز سے دستبردار ہو گئے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے ملک جسے سپورٹ کی ضرورت ہے، آپ ان سے خوشی کی وجہ واپس لے رہے ہیں۔
یاد رہے کہ طالبان کی جانب سے خواتین پر پابندیوں کو جواز بناتے ہوئے آسٹریلیا نے افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے انکار کر دیا ہے۔
کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق افغانستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں ہونی تھی تاہم آسٹریلیا اس ون ڈے سیریز سے دستبردار ہوگیا ہے۔
Load/Hide Comments