آج کی تازہ ترین شہہ سرخیاں
آج کی تازہ ترین شہہ سرخیاں
کراچی
سندھ کے تعلیمی اداروں میں چلڈرن ویک کا انعقاد کیا گیا، اختتامی تقریب میں بیس ہزار سے زائد بچوں نے شرکت کی۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر کراچی اقبال میمن نے کہا ایسی تقریب بچوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ والدین بچوں کی اخلاقیات پر توجہ دے اور ڈرگز وغیرہ کی استعمال پر نظر رکھیں
لاہور
دو بیانیوں کا شکار مسلم لیگ ن مزید تقسیم ہو گئی
ایک طرف عمران خان کا دباؤ اور دوسری طرف مشکل فیصلوں اور مہنگائی سے دو بیانیوں کا شکار مسلم لیگ ن مزید تقسیم در تقسیم ہوگئی ہے۔
اسلام آباد
بچوں کی کرونا ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل لیکن ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کی کرونا ویکسینیشن مہم کا دوسرا مرحلہ مکمل ہو گیا لیکن اس میں مہم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا، مہم کے دوران ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ بچے کرونا ویکسینیشن سے محروم رہ گئے۔
سندھ
حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی بورڈز کو ایک ہفتے کے اندر نتائج جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
حکومت سندھ نے گیارھویں اور بارھویں کے سالانہ امتحانات کے نتائج تاحال جاری نہ کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے تمام تعلیمی بورڈز کو حکم دیا کہ ایک ہفتے کے اندر نتائج جاری کی جائے
اسلام آباد
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تبدیلی حکومت کے بعد سے دہشت گردی کے واقعات میں 52 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ نااہل امپورٹڈ حکومت معیشت کی تباہی کا ذمہ دار ہے
کراچی
مفتی محمد رفیع عثمانی طویل علالت کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئے تھے۔ مرحوم کو دارالعلوم کراچی کے باہر اپنے والد کے پہلومیں سپرد خاک کر دیا گیا۔