گلاف ٹو پروجیکٹ اور یونیورسٹی آف بلتستان کے درمیان مزید کام جاری رکھنے پر اتفاق

گلاف ٹو پروجیکٹ اور یونیورسٹی آف بلتستان کے درمیان مزید کام جاری رکھنے پر اتفاق
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
رجسٹرار وسیم اللہ جان ملک نے لیٹر آف ایگریمنٹ پر دستخط کردیئے
یو این ڈی پی گلاف پروجیکٹ کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی آف بلتستان سکردو میں ہوا۔رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی وسیم اللہ جان ملکؔ، پروجیکٹ کوآرڈینٹر رشید الدین ، خزانچی محمد اقبال اور اشتیاق حسین اکاؤنٹنٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پروجیکٹ کے کوآرڈینٹر رشیدالدین نے لیٹر آف ایگریمنٹ پیش کیا جس پر رجسٹرار یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملکؔ نے دستخط کیے ۔ایگریمنٹ کے تحت بلتستان یونیورسٹی اور گلاف ٹو مختلف منصوبوں پر مشترکہ کام کرے گی۔ جس میں جامعاتی تعاون، موسمیاتی تبدیلی، قومی کانفرنسز کے علاوہ منتخب دس طلبہ کے موسمیاتی تبدیلی کے عنوان پر لکھے جانے والے مقالوں کو فنڈنگ کرے گی ، ۔ پروجیکٹ کوارڈنیٹر رشید الدین نے یونیورسٹی کے ساتھ مل کرکام کرنے کے حوالے سے خوشی کا اظہار کیا۔اجلاس کے اختتام پر گلاف ٹو کی جانب سے بلتستان یونیورسٹی کے ذمہ داروں کی خدمت میں سوینئرز پیش کی گئیں۔ دریں اثناء گفتگو کرتے ہوئے رجسٹرار بلتستان یونیورسٹی آف بلتستان سکردو وسیم اللہ جان ملک نے کہا کہ یونیورسٹی اپنی اور علاقے کی مفاد کے لیے یو این ڈی پی کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ بلتستان یونیورسٹی اس قسم کے مثبت اقدامات کی بھرپور توثیق کرتی ہے۔ اُنہوں نے اجلاس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

حماس کی قیادت کا قرارداد پر ردعمل، اسرائیل کو پابند کرنے کی مطالبہ

پاکستان میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ اوگرا نے جولائی سے بڑھانے کا امکان ظاہر کر دیا

urud news, Gulf to Project and University of Baltistan agree to continue further work

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں