دوسرا ون ڈے: بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
پاکستان کی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے 3 مرتبہ روکا گیا اور اننگز کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔
تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم صفر، محمدرضوان 16، سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے. ویسٹ انڈیز نے پاکستان کا 181 رنز کا ہدف با آسانی 34 ویں اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا
urdu sports news, cricket news in urdu