بلوچستان، خضدار زیرو پوائنٹ پر اسکول بس پر خود کش حملہ، بچوں سمیت 5 جاں بحق، 38 زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بلوچستان، خضدار زیرو پوائنٹ پر اسکول بس پر خود کش حملہ، بچوں سمیت 5 جاں بحق، 38 زخمی، بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر خودکش حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، جب کہ 38 زخمی ہوگئے۔ خضدار میں زیرو پوائنٹ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں اسکول کی بس تباہ ہوگئی، جب کہ بس میں سوار 4 بچے جاں بحق اور 38 زخمی ہوگئے، ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق بس پر خودکش حملہ کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ اسکول بس میں دھماکا خود کش بمبار کی جانب سے خود کو اڑانے کے بعد ہوا، اسکول بس میں سوار 4 بچے جاں بحق ہوئے۔ زخمی بچوں کو علاج معالجے کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق بعض زخمی بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے بس کو شدید نقصان پہنچا ہے، تاہم پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہے، اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، مزید معلومات سامنے آنے پر میڈیا اور عوام سے شیئر کی جائیں گی۔ حملہ بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے کروایا، آئی ایس پی آر ، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں اسکول بس پر حملے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید اور متعدد بچے زخمی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ بزدلانہ حملہ بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسی تنظیموں سے کروایا، اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی مسلح افواج، پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا ہر سطح پر قلع قمع کریں گی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس بزدلانہ حملے کے منصوبہ ساز، سہولت کار اور حملہ آوروں کو جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
urdu news, Suicide attack on school bus at Khuzdar Zero Point,