ا سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اہم ہدایات جاری کر دیا
ا سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اہم ہدایات جاری کر دیا
Urdu news,Speaker Gilgit-Baltistan Assembly Nazir Ahmad Advocate issued important instructions to the Information Technology Department
گلگت عابد شگری ) سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نزیر احمد ایڈووکیٹ نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی ہے کہ غذر گاہکوچ اور دیامر چلاس میں قائم کردہ آئی ٹی پارک کو عاشورہ کے فوراً بعد فنکشنل کیا جائے تاکہ طلباء ان سہولیات سے مستفید ہوسکے. آئی ٹی کے شعبے کو خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے اور ای گورننس کی طرف جانا ہماری بنیادی ضرورت بن چکا ہے. سپیکر اسمبلی کی صدارت میں اہم اجلاس سپیکر کے چیمبر میں منعقد ہوا جس میں محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزیر ثریازمان اور سیکرٹری برائے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ضمیر عباس اور گلگت بلتستان رورل سپورٹ پروگرام کے سی ای او عبدالطیف نے بھی شرکت کی. اس موقع پر سپیکر اسمبلی کو سیکرٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے Urdu news,Speaker Gilgit-Baltistan Assembly Nazir Ahmad Advocate issued important instructions to the Information Technology Department گاہکوچ اور دیامر چلاس میں قائم آئی پارکز کو عاشورہ کے بعد فنکشنل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے. اس موقع پر سپیکر اسمبلی نے کہا ہے کہ پوری دنیا ای گورننس کی طرف جارہی ہے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے. اس شعبے پر خصوصی توجہ دیکر ہی آج کی جدید دنیا میں ترقی ممکن ہے. سپیکر اسمبلی نے محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے.
جاری کردہUrdu news,Speaker Gilgit-Baltistan Assembly Nazir Ahmad Advocate issued important instructions to the Information Technology Department
عباس علی
ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن گلگت بلتستان اسمبلی