کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے قیام امن کے لیے اسے حل کرنا ہوگا، مسلم لیگ ن شگر
کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے قیام امن کے لیے اسے حل کرنا ہوگا، مسلم لیگ ن شگر
urdu news,Kashmir is the unfinished agenda of the partition of India, it has to be resolved for peace, says PML-N
شگر (عابد شگری ) مسلم لیگ ن شگر کے سیکرٹری اطلاعات عمران حسین شگری ،یوتھ ونگ بلتستان کے صدر اصف شگری اور سئنیر نائب صدر نذیر شگری نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے قیام امن کے لیے اسے حل کرنا ہوگا یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے منعقدہ پروگرام سےخطاب کرتے ہوے رہنماوں نے کہا کہ 5اگست 2019 کوہبھارت نے ارٹیکل 270 کو ختم کرکے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کی کوشش کی تھی جوکہ اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی ہے اس ارٹیکل کے خاتمے کےباوجود اقوم متحدہ کی خاموشی پر اقوام متحدہ کی طرف انگلیاں اٹھ رہی ہے اقوام متحدہ فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرے انہوں نے کہا کہ یہ دن مقبوضہ کشمیر کے لیے سیاہ دن ہے انہوں نے کہا کہ جس نے پاگستان اور کشمیر کے ساتھ غداری کی اج یوم استحصال کے روز اللہ نے ان کے کارندوں کو زلیل وخوار کیا ہے انشااللہ جو بھی کشمیر کے ساتھ غداری کرنے کی کوشش کریں گے اللہ نہیں ہر مقام پر زلیل و خوار کرتے رہیں گے urdu news,Kashmir is the unfinished agenda of the partition of India, it has to be resolved for peace, says PML-N