شگر، اہم سماجی و سیاسی شخصیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر، راجہ اعظم خان کے قریبی ساتھی صوبیدار (ر) حاجی نثار، چھورکاہ سے معروف سماجی و سیاسی رہنما حاجی مہدی، اور الچوڑی سے معروف بزنس مین محمد یوسف بمعہ خاندان پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر سابق رکن اسمبلی عمران ندیم، پارٹی کے نائب صدر آغا حیدر، وزیر اعجاز، خادم دلشاد نے نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی مفلر پہنا کر خوش آمدید کہا۔ شمولیتی تقریب پیپلز سیکرٹریٹ شگر میں منعقد ہوئی، جس میں پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نئے شامل ہونے والے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے یہ فیصلہ کسی دباو، لالچ یا کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کیا بلکہ عمران ندیم کی قیادت سے متاثر ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ انشاءاللہ ہم پارٹی کو مزید مضبوط بنانے اور اس کی کامیابی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
urdu news, important social and political figures join PPP