IMG 20251014 WA0003 1 0

شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے ایس ڈی او محمد رضا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ برالدو روڈ کے ڈونگسی پڑی سیکشن کا دورہ، بحالی کے کام کا جائزہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے ایس ڈی او محمد رضا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ برالدو روڈ کے ڈونگسی پڑی سیکشن کا دورہ، بحالی کے کام کا جائزہ ۔ ایس ڈی او نے ڈپٹی کمشنر کو جاری بحالی کے کام کے بارے میں بریفنگ ، آئند ایک دو روز تک روڈ بحال کرنے کا اعلان ۔ انہوں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ڈونگسی پڑی 14 اگست 2025ء کی شدید بارشوں کے باعث دریا کے کٹاؤ سے سڑک کا تقریباً 800 سے 900 فٹ طویل حصہ بہہ گیا تھا۔ جس کی وجہ سے بالائی برالدو کے 10 دیہات کا زمینی راستہ منقطع ہوگیا تھا ۔ ضلعی انتظامیہ شگر اور محکمہ سی اینڈ ڈبلیو نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سڑک کی بحالی کے لیے مائنول کار اور بیلڈوزر مشینری کو بروئے کار لایا۔ تاہم دریا میں پانی کے زیادہ بہاؤ اور سطح کی بلندی کے باعث بھاری مشینری موقع پر تعینات نہیں کی جا سکی۔محکمہ کے مطابق سکردو سے تکنیکی ماہرین کو طلب کیا گیا جبکہ پنجاب اور گلگت سے ایکسکیویٹر کے پرزے منگوا کر خراب مشینری کی مرمت کی گئی، جس میں دو ہفتوں سے زائد کا وقت لگا۔ تقریباً دو ماہ کی مسلسل کوششوں کے بعد سڑک کی بحالی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ تاہم خزاں کے موسم میں زمین کھسکنے سے سڑک کا 20 سے 25 فٹ کا حصہ دوبارہ متاثر ہوا ہے۔ ملبہ ہٹانے اور گیبیون حفاظتی دیوار کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔انتظامیہ کے مطابق سڑک کی مکمل بحالی آئندہ دو سے تین روز میں متوقع ہے، جس کے بعد راستہ ہوٹو معلق پل تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔علاوہ ازیں، ہوٹو معلق پل کے ٹاور کی تعمیر نو کا کام ڈونگسا روڈ کی بحالی مکمل ہوتے ہی شروع کیا جائے گا۔ متعلقہ حکام کے مطابق تعمیراتی مرحلے کے دوران مقامی ٹریفک کی سہولت کے لیے عارضی راستے فراہم کیے جائیں گے تاکہ آمد و رفت میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ہو۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے ایس ڈی او محمد رضا محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے ہمراہ برالدو روڈ کے ڈونگسی پڑی سیکشن کا دورہ، بحالی کے کام کا جائزہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں