لینڈ سکیپ 3 2 1760266334043 0

شگر خوشیوں، رنگوں، جوش اور جنون سے بھرپور رواج پولو پریمئر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر ہوگئی۔
رپورٹ ۔ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر خوشیوں، رنگوں، جوش اور جنون سے بھرپور رواج پولو پریمئر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر ہوگئی
فائنل معرکے میں ریگو گرین سکردو نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے شگر ریڈ کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر چیمپئن شپ کا تاج اپنے سر سجالیا۔ شگر میں جاری بادشاہوں کا کھیل اور کھیلوں کا بادشاہ پولو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ لیگ میں گلگت بلتستان کی مختلف اضلاع سے اٹھارہ بہترین ٹیموں نے حصہ لیا، جنہوں نے کئی روز تک شاندار مقابلوں سے شائقین کو محظوظ کیا۔ فائنل مقابلہ شگر کے تاریخی آماچہ پولو گراؤنڈ میں کھیلا گیا، جہاں ہزاروں شائقین پولو موجود تھے۔ تماشائیوں میں غیر ملکی سیاح بھی شامل تھے جنہوں نے اس روایتی کھیل کو بھرپور انداز میں سراہا۔تقریبِ اختتام کے مہمانِ خصوصی وزیرِ صحت گلگت بلتستان راجہ اعظم خان اور ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین تھے، جنہوں نے فاتح ٹیم ریگو گرین سکردو، رنر اپ شگر ریڈ اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب میں مقامی انتظامیہ، کھیلوں سے وابستہ شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ وزیرِ صحت راجہ اعظم خان نے اس موقع پر کہا کہ رواج پولو لیگ جیسے ایونٹس نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ علاقے میں سیاحت اور ثقافت کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کھیلوں اور ثقافتی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔اختتام پر آسمان پولو کے نعروں، تالیوں اور خوشیوں سے گونج اٹھا۔ رواج پولو پریمئر لیگ سیزن ٹو نے کھیل، ثقافت اور سیاحت — تینوں میدانوں میں ایک نئی روایت قائم کر دی۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر خوشیوں، رنگوں، جوش اور جنون سے بھرپور رواج پولو پریمئر لیگ سیزن ٹو اختتام پذیر ہوگئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں