لینڈ سکیپ 3 2 1763785115961 0

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے حورچس میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی،
رپورٹ 5سی این نیوز
جہاں سیلاب سے متاثرہ آبپاشی کے کوہلوں کی بحالی کے لیے مقامی کمیونٹیز میں چیکس تقسیم کیے گئے۔ ضلع شگر کے مختلف علاقوں میں آبپاشی کے نظام کو سیلاب کے باعث شدید نقصان پہنچا تھا، جسے ضلعی انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر عارضی طور پر بحال کیا۔ مستقل بحالی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے AKRSP سے تعاون کی درخواست کی، جس پر ادارے نے دس منصوبوں پر کام کا آغاز کیا جو تکمیل کے قریب ہیں۔ آج کی تقریب میں حورچس، بندو، گلاب پور اور الچوڑی کے لیے مجموعی طور پر چونسٹھ لاکھ روپے کے چیکس تقسیم کیے گئے۔ اس کے علاوہ، اگلے پیر تک مزید دس سکیموں کے چیکس بھی مقامی کمیونٹیز کے حوالے کیے جائیں گے۔ AKRSP کے تحت ضلع شگر میں اس وقت تقریباً پونے تین کروڑ روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے، جن سے دو ہزار سے زائد گھرانے مستفید ہوں گے۔ ضلعی انتظامیہ شگر سیلاب سے متاثرہ انفرااسٹرکچر کی جامع بحالی اور مستقبل میں ممکنہ نقصانات میں کمی لانے کے لیے مختلف غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ قریبی اشتراک سے کام کر رہی ہے۔ انہی اداروں کے تعاون سے ڈوگرو میں کئی متاثرین کے لیے مکانات تعمیر کیے جا چکے ہیں جبکہ مختلف این جی اوز کی جانب سے راشن اور ضروری اشیاء کی فراہمی بھی مسلسل جاری ہے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین نے حورچس میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام (AKRSP) کی جانب سے منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں