لینڈ سکیپ 3 2 1760184322652 0

جی بی میں مضر صحت اشیاء ضروریہ کی بھرمار ,یوسف علی ناشاد گلگت
گلگت بلتستان قدرتی وسائل اور پاکیزہ ماحول کے لحاظ سے ایک نعمت خداوندی ہے مگر یہاں کے بازاروں میں جو کھیل کھیلا جا رہا ہے وہ کھلی انسانی دشمنی کے مترادف ہے دو نمبر اشیائے خوردونوش کے نام پر لوگوں کی صحت کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے دودھ دہی گھی تیل مصالحہ جات بسکٹ کولڈ ڈرنکس پھل سبزیاں سب کسی نہ کسی شکل میں ملاوٹ زدہ اور مضر صحت نکلتی ہیں یہ صرف دو نمبر نہیں بلکہ عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کے برابر ہے کرکرے لیس پاپڑ لولی سیلنٹی مرمرے اور اس قبیل کی دیگر اشیاء دراصل زہر کی ٹکیاں ہیں جنہیں خوبصورت پیکنگ کے نام پر معصوم بچوں کو بیچا جا رہا ہے والدین خوش فہمی میں یہ سمجھتے ہیں کہ یہ بچوں کی پسندیدہ اشیاء ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ بیماریاں بانٹنے والی آفتیں ہیں جو معدے جگر گردے اور دل کو آہستہ آہستہ ختم کر رہی ہیں یہ کھانے کی چیزیں نہیں بلکہ بیماری کی فیکٹریاں ہیں اصل مجرم صرف دکاندار یا کمپنی نہیں بلکہ وہ ادارے ہیں جو قانون کے محافظ بن کر بیٹھے ہیں مگر عملی طور پر سوئے ہوئے ہیں مارکیٹ کمیٹیاں محض کاغذوں کی حد تک موجود ہیں اور انتظامیہ کی بے حسی نے دو نمبر مافیا کو اتنا طاقتور بنا دیا ہے کہ وہ کھلے عام زہر بیچ کر بھی محفوظ ہیں جبکہ عوام بے بس اور بیمار پڑے ہیں دکاندار حضرات کو بھی سختی سے ممانعت ہونی چاہیے کہ یہ مضر اشیاء اپنی دکانوں میں نہ رکھ سکیں اور اگر کوئی دکاندار ان اشیاء کو بیچتے ہوئے پکڑا جائے تو اس کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے اب وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی ذمہ داری سمجھیں اور اپنے بچوں کو ان زہریلی اشیاء سے بچائیں اگر خریدار یہ اشیاء لینا چھوڑ دیں تو یہ خود بخود بازار سے غائب ہو جائیں گی دوسری طرف حکومت اگر واقعی عوام کی خیرخواہ ہے تو فوری طور پر ان تمام اشیاء پر مکمل پابندی لگائے بڑے پیمانے پر چھاپے مارے جائیں اور ملاوٹ کرنے والوں کو صرف جرمانہ نہیں بلکہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے کیونکہ یہ جرم چوری ڈاکے سے بڑا ہے یہ کھلم کھلا قتل عام ہے یہ مسئلہ اگر آج نہ روکا گیا تو آنے والی نسلیں بیمار کمزور اور معذور پیدا ہوں گی گلگت بلتستان کا مستقبل اندھیروں میں ڈوب جائے گا اس لئے ہم حکومت سے اپیل نہیں بلکہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر دو نمبر اشیائے خوردونوش کے خلاف اعلان جنگ کرے اور عوام الناس کو اس زہر سے نجات دلائے ورنہ تاریخ گواہ رہے گی کہ حکومت کی غفلت نے ایک صحت مند معاشرے کو برباد کر دیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

جی بی میں مضر صحت اشیاء ضروریہ کی بھرمار ,یوسف علی ناشاد گلگت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں