IMG 20251120 WA0063 0

شگر کے معروف عالم دین شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این
شگر کے معروف عالم دین شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ
کرلیا ہے، تاہم اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان ایامِ فاطمیہ کے بعد کیا جائے گا۔اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے کہا کہ ان کی زندگی کا بنیادی مقصد ہمیشہ خدمتِ خلق اور دینی و سماجی اقدار کے فروغ پر مبنی رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی میدان میں قدم رکھنے کا کوئی بھی حتمی فیصلہ شگر کے علماء، عمائدین اور باشعور عوام سے مکمل مشاورت کے بعد ہی کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ الیکشن بظاہر ایک سیاسی عمل ہے، لیکن معاشرتی مسائل کا دیرپا اور حقیقی حل صرف سیاسی حکمتِ عملی، سنجیدہ مکالمے اور باہمی تعاون کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے کہا کہ اگر انتخابات میں کسی سیاسی اتحاد کی ضرورت محسوس ہوئی تو وہ انتہائی احتیاط کے ساتھ فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ کسی ایسی جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے جو ماضی میں بدنام رہی ہو، مستقبل میں دھوکہ دہی کا اندیشہ رکھتی ہو، یا غیر ملکی مفادات کے تابع ہو۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ترجیحات میں شگر کے عوام کی بھلائی، علاقائی فلاح، اصول پسندی، خلوصِ نیت، عوامی اعتماد اور انسانی و اسلامی اقدار کی حفاظت شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقتی نعروں، جھوٹے وعدوں اور مفاداتی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔ شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے کہا کہ وہ شگر کے ہر فرد کی ضرورت، امید اور اعتماد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھیں گے اور علاقے کے مفاد کو ہمیشہ اولین ترجیح دیں گے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگر کے معروف عالم دین شیخ ذکاوت علی نصرالدین نے آنے والے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں