لینڈ سکیپ 3 2 1763358231473 0

شگر وزیر پور شگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار سیاسی پاور شو منعقد ہوا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر وزیر پور شگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار سیاسی پاور شو منعقد ہوا، جس میں راجہ اعظم خان اور مسلم لیگ (ن) کے متعدد حمایتوں نے پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔ اس موقع پر ان رہنماؤں نے گزشتہ 15 سالہ سیاسی رفاقت کو خیرباد کہتے ہوئے مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔تقریب میں پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ، وزیرِ تعلیم شہزاد آغا اور بلتستان ریجن کے دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر غلام علی حیدری نے کہا کہ ہم خیال گروپ کی شمولیت پارٹی کے لیے نہایت خوش آئند ہے اور آنے والے انتخابات میں یہ اتحاد پیپلز پارٹی کی جیت کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ انہوں نے اس سیاسی اتحاد کو ممکن بنانے میں اپنے کردار پر اطمینان کا اظہار بھی کیا۔ گلاب وزیر اور ملتو سے تعلق رکھنے والے سیاسی کارکنان نے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح کے جذبے کے تحت فیصلہ کیا گیا ہے۔پیپلز پارٹی کے امیدوار عمران ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ذاتی مفاد کے بجائے عوامی خدمت کو ترجیح دیتے آئے ہیں اور اگر دوبارہ عوام نے موقع دیا تو شگر میں مزید ترقیاتی منصوبے شروع کیے جائیں گے۔تقریب کے اختتام پر سید حیدر شاہ نے ہم خیال گروپ کی شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ شگر کے لیے ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی مخصوص نشستوں کا مطالبہ ضرور آگے بڑھایا جائے گا۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

شگر، ہم خیال گروپ کی شمولیت سے پیپلز پارٹی مزید مضبوط اور منظم ہو گئی ہے، امجد حسین ایڈووکیٹ کا وزیر پور شگر میں خطاب

گلگت بلتستان کے نگران وزیرِ اعلیٰ کے لیے محمد علی قائد سے بہتر اور موزوں انتخاب کوئی اور نہیں ہو سکتا، اسلامی تحریک پاکستان کے رہنما اور شہید قائد علامہ حسن ترابیؒ

urdu-newsgilgit-baltistan-news-10

50% LikesVS
50% Dislikes

شگر وزیر پور شگر میں پاکستان پیپلز پارٹی کا شاندار سیاسی پاور شو منعقد ہوا،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں