لینڈ سکیپ 3 2 1760108562377 0

شگرجامع مسجد اثنا عشری شگر خاص میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی حیدری نے ملک میں شیعہ دشمن عناصر کی سازشوں پر شدید تشویش کا اظہار
رپوٹ عابد شگری: 5سی این نیوز
شگرجامع مسجد اثنا عشری شگر خاص میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی حیدری نے ملک میں شیعہ دشمن عناصر کی سازشوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دشمنان اہل تشیع کو کمزور کرنے کے لیے مختلف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں حالات جان بوجھ کر خراب کیے جا رہے ہیں۔ مولانا قاضی نثار پر ہونے والے حملے کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ کچھ عناصر پیسوں کی خاطر “شیعہ کافر” جیسے نعرے لگا رہے ہیں، جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔اور بدامنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے شیخ نثار مہدی نے انجمن امامیہ گلگت کی قرارداد کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور مطالبہ کیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔ اگر حالات مزید خراب ہوئے تو اس کی مکمل ذمہ داری گلگت کی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ آغا ضیاء الدین کے قاتلوں کو سزا نہ دینا، آغا راحت پر حملے کے ملزمان کی رہائی اور سانحہ بابوسر و لولوسر کے مجرموں کو سزا نہ ملنے کی وجہ سے اس طرح کے حالات پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انعام حسین کو مولانا قاضی نثار کا قاتل قرار دینا خود ایک بڑا سوالیہ نشان ہے، اگر وہ قاتل ہے تو پہلے کہاں تھے؟ یہ سب ملتِ تشیع کو بدنام کرنے کی ایک منظم سازش ہے جو کبھی کامیاب نہیں ہوگی. مزید برآں، شیخ نثار مہدی نے ناقص کارکردگی کے حامل ٹھیکیداروں کے خلاف ایکشن لینے پر اے سی شگر کو خراجِ تحسین پیش کیا اور چھومک روڈ کی عدم تعمیر پر اعلان کیا کہ آغا طہٰ جب چاہیں دھرنا دینے کے لیے تیار ہیں۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ کھیل کو کھیل ہی رہنے دیں، لہو و لعب نہ بنائیں، اور کم از کم آل محمد کے چاہنے والوں کو ایسے بے مقصد مشاغل سے دور رہنا چاہیے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!
50% LikesVS
50% Dislikes

شگرجامع مسجد اثنا عشری شگر خاص میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے نائب امام جمعہ شیخ نثار مہدی حیدری نے ملک میں شیعہ دشمن عناصر کی سازشوں پر شدید تشویش کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں