شگر میں العباس میڈیکل کلینک کا افتتاح، ماہر ڈاکٹرز کی خدمات میسر،مستحقین کے لیے مفت علاج کی سہولت، شگر میں العباس میڈیکل کلینک کی افتتاحی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر میں العباس میڈیکل کلینک کا افتتاح، ماہر ڈاکٹرز کی خدمات میسر،مستحقین کے لیے مفت علاج کی سہولت، شگر میں العباس میڈیکل کلینک کی افتتاحی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈی ایچ او شگر، علمائے کرام، سماجی شخصیات اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایریا منیجر شاہد حسین نے کہا کہ یہ شگر کے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ اب یہاں ماہر ڈاکٹرز کی نگرانی میں علاج ممکن ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ ہر محلے کے ایک مستحق فرد کو کارڈ جاری کیا جائے گا، جس کے ذریعے وہ مفت علاج کی سہولت حاصل کر سکے گا۔ مقررین نے کہا کہ اس کلینک کے قیام سے عوام کو سکردو جانے کی زحمت سے نجات ملے گی اور مقامی سطح پر طبی سہولتیں دستیاب ہوں گی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ شگر میں ماہر ڈاکٹرز کی موجودگی ایک بڑی تبدیلی ہے۔ تقریب میں شاہد حسین کی کوششوں کو سراہا گیا۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے بیرونِ علاقے تعلیم و تجربہ حاصل کرنے کے بعد اپنے علاقے کی خدمت کا بیڑا اٹھایا، جو قابلِ تحسین ہے۔ شگر میں العباس میڈیکل کلینک کا افتتاح، ماہر ڈاکٹرز کی خدمات میسر،مستحقین کے لیے مفت علاج کی سہولت، شگر میں العباس میڈیکل کلینک کی افتتاحی تقریب ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی.
urdu news, Al-Abbas Medical Clinic inaugurated