شگر نو مئی وطن عزیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی مناسبت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، شہید زاکر میموریل ٹرسٹ
شگر نو مئی وطن عزیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی مناسبت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ، شہید زاکر میموریل ٹرسٹ
شگر(5 سی این نیوز شگر) نو مئی وطن عزیر کی تاریخ میں ایک سیاہ دن کی مناسبت سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ملک بھر کی طرح بلتستان کی سرزمین سے بھی پاک فوج کی خق میں نعرہ بازی اور اظہار یکجہتی کے لیے ریلی کا انعقاد ۔ملک بھر کی طرح بلتستان کے مختلف اضلاع میں پاک فوج سے اظہار محبت کے لیے ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے ریلی میں پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی شرکاہ کا کہنا تھا کہ نو مئی پاکستان کے تاریخ میں ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتا ہے اس دن کو کچھ مفاد پرست سیاستدان اپنی سیاست کو بچانے کے لیے وطن عزیر کے شہداء اور غازیوں کے توہین کی گئی۔شہید زاکر میموریل ٹرسٹ کی جانب سے پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد اکیا ریلی شہید زاکر ویکیشنل سنٹر سے برآمد ہوکر شہدا شگر کے مزار پر اختتام پریز ہوا شرکاہ کا کہنا تھا کہ انتہائی دکھ کی بات ہے عوام کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے پر پابندی لگائی جائے اور نو مئی کے مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے اور باقی ملزموں کو بھی قانون کی کے مطابق سزا دی جائے۔مرکزی ریلی کی قیادت شہید میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین خادم دلشاد اور آل یوتھ شگر کے چیئرمین علی رضا ناصری نے کی انکا کہنا تھا سانحہ نو مئی پاکستان کی تاریخ کا بدترین سانحہ یے۔ جس میں پاک فوج اور شہداء کی توہین کی گئی جس کی مثال نہیں ملتی۔ اس موقع پر ویکشنل سنٹر کے خواتیوں کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرہ بازی سنٹر پاک فوج کے نعروں سے گونج اٹھا خواتین کا کہنا تھا پاک فوج کو ضرورت پڑنے کی صورت میں مردوان کے شانہ با شانہ خواتین بھی تیار ہے کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے نو مئی ایک حادثہ کے حیثت رکھتا ہے ان مجرموں کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے تاکہ کوئی بھی پاک فوج کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے
urdu news,9th May will always be remembered as a dark day