پنجاب ، جڑانوالہ دلخراش واقع کی خلاف دہشت گردی سمیت 600 مقدمات، ایک سیاسی مذہبی جماعت شامل ہونے کا شبہ
پنجاب ، جڑانوالہ دلخراش واقع کی خلاف دہشت گردی کے 2 مقدمات میں 600 سے زائد مقدمات درج
urdu news,600 cases including terrorism against Jaranwala Dilkharash incident, suspicion of involvement of a political religious party
5 سی این نیوز ویب
ضلع فیصل آباد کی جڑانوالہ پولیس نے ایک روز قبل 600 سے زائد افراد کے خلاف “مسیحیوں کے گھروں اور ایک چرچ کی عمارت کو نذر آتش کرنے” کے الزام میں دہشت گردی کے دو مقدمات درج کیے ہیں، یہ واقع بروز جمعرات کو سامنے آیا۔
اس سے ایک روز قبل سینکڑوں پرتشدد ہجوم نے پانچ گرجا گھروں کو توڑ پھوڑ اور نذر آتش کر دیا تھا جبکہ مسیحی برادری کے ارکان کی رہائش گاہوں اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر پر بھی حملہ کیا تھا۔
ایک عیسائی قبرستان اور مقامی اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں بھی توڑ پھوڑ کی گئی۔ اس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے رینجرز کو طلب کیا تھا جبکہ ایلیٹ فورس سمیت مختلف پولیس یونٹس کے 3000 پولیس اہلکار بھی تعینات کیے گئے تھے۔
پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق، تشدد اس وقت شروع ہوا جب کچھ مقامی لوگوں نے الزام لگایا کہ جڑانوالہ کے سینما چوک میں ایک گھر کے قریب سے قرآن پاک کے متعدد صفحات ملے ہیں، جہاں دو مسیحی بھائی رہائش پذیر تھے۔
صورت حال کی روشنی میں، ضلعی انتظامیہ نے سات دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، حکومت کی جانب سے منعقد ہونے والی تقریبات کے علاوہ ہر قسم کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
urdu news,600 cases including terrorism against Jaranwala Dilkharash incident, suspicion of involvement of a political religious party
دریں اثنا، پنجاب حکومت نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کا بھی حکم دیا۔ بدھ کی روز جاری ہونے والے ایک بیان میں، پنجاب پولیس نے کہا کہ اس نے 100 سے زائد گرفتاریاں کی ہیں جبکہ رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔
دونوں فرسٹ انفارمیشن رپورٹس (ایف آئی آر)، جن کی کاپیاں میڈیا کو جاری کر دیا گیا ، جڑانوالہ سٹی پولیس اسٹیشن کے ایک سب انسپکٹر نے درج کروائی ہیں اور رپورٹنگ کا وقت بدھ (16 اگست) کی صبح 10 بجے بتایا ہے۔
urdu news,600 cases including terrorism against Jaranwala Dilkharash incident, suspicion of involvement of a political religious party
مجرمانہ شکایتوں میں سے ایک میں کہا گیا ہے کہ 500-600 کے ایک ہجوم نے، جس کی قیادت لوگوں کے ایک گروپ نے کی، “مسیحی برادری پر حملہ کیا، لوگوں کے گھروں میں داخل ہونے کے بعد توڑ پھوڑ کی اور عیسائیوں کے گھروں اور چرچ کی عمارت کو نذر آتش کیا”۔
اس نے ہجوم کی قیادت کے طور پر آٹھ افراد کی نشاندہی کی، جن میں سے ایک جماعت اہلسنت اور دوسرے کا تعلق تحریک لبیک پاکستان (TLP) سے ہے۔