بیسل شگر میں خاتوں مسماتہ(ز) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کی چراغ گل کر دی، پولیس موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج ، تحققات کا اغاز کر دیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
بیسل شگر میں خاتوں مسماتہ(ز) نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر گلے میں پھندا لگا کر اپنی زندگی کی چراغ گل کر دی۔ جسکی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی شگر حسن علی نے ایس ایچ او تھانہ تسر و ٹیم کو فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچنے اور قانونی کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔
ایس ایچ او تھانہ تسر و عملہ بلاتاخیر جائے وقوعہ پہنچ کر نعش متوفیہ کو قبضہ پولیس میں لیا گیا۔ بعداز پوسٹمارٹم و ضروری قانونی کاروائی ورثاء کی استدعا پر بغرض تجہیز و تدفین انکے حوالہ کیاگیا ہے اور اس وقت تھانہ تسر میں تحت دفعہ 174 ض ف قانونی کاروائی جاری ہے۔
ایس ایس پی شگر نے وقوعہ ہذا کی اصل محرکات و وجوہات جاننے کےلیے ڈی ایس پی عطاءاللہ خان کی سربراہی میں تین رکنی اسپیشل انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دیکر سختی سے ہدایات و احکامات دی گئی ہے کہ اس افسوسناک وقوعہ کی پس پردہ حقائق منظر عام پر لائی جائے۔
urdu news, woman ended her life
گلگت بلتستان میں مقامی زبانوں کا تحفظ، یاسر دانیال صابری