غذر: خلتی جھیل گوپس میں جاری تین روزہ سیون ڈیز ونٹر فیسٹ 2024اختتام پذیر ہوگیا، آئس ہاکی میں خواتین ٹیموں کا فائنل مقابلہ یاسین فلائرز اور غذر جانباز کے درمیان دلچسپ مقابلہ
غذر: خلتی جھیل گوپس میں جاری تین روزہ سیون ڈیز ونٹر فیسٹ 2024اختتام پذیر ہوگیا، آئس ہاکی میں خواتین ٹیموں کا فائنل مقابلہ یاسین فلائرز اور غذر جانباز کے درمیان دلچسپ مقابلہ
غذر: خلتی جھیل گوپس میں جاری تین روزہ سیون ڈیز ونٹر فیسٹ 2024اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل تھے جبکہ تقریب کے صدر محفل جناب نذیر احمد سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی تھے۔ آئس ہاکی میں خواتین ٹیموں کا فائنل مقابلہ یاسین فلائرز اور غذر جانباز کے درمیان کھیلا گیا جسے غذر فلائرز کی ٹیم نے جی لیاجبکہ آئس ہاکی کا دوسرا فائنل مقابلہ مرد ٹیموں غذر فلائرز اور غلکن کے درمیان کھیلا گیا جسے غذر فلائرز نے جیت لیا۔ فائنل مقابلے میں کھیل کے وقفے کے دوران ثقافتی رقص میں شائقین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس دوران دیسی ساخت کے فانوس بھی ہوا میں اڑائے گئے اور فائر ورک کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
آئس ہاکی مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی نے جیتنے والی ٹیموں میں شیلڈز اور سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے اور ہارنے والی ٹیموں کی بھی حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل کاشف خلیل نے کہا کہ گلگت بلتستان جفاکش، زندہ دل اور مہمان نواز لوگوں کی سرزمین ہے اور یہاں کے عوام خطے کی خوبصورت روایات ، منفرد ثقافت اور بلند جذوں کے آمین ہیں۔ گلگت بلتستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور دنیا کے ہر میدان میں کامیابیوں جھنڈے گاڑ سکتے ہیں۔ گلگت بلتستان کا مستقبل سیاحت سے وابستہ ہے اور سرمائی کھیلوں کے علاوہ ایڈونچر سپورٹس کے فروغ کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ملکر ٹھوس اقدامات بروئے لائیں گے۔ انہوں نے شاندار ونٹر فیسٹول کے تمام منتظمین خصوصا محکمہ سیاحت و ثقافت گلگت بلتستان، ضلعی انتظامیہ، سپانسرز اور مقامی کمیونٹی کو خراج تحسین بھی پیش کیا جنہوں نے اس ایونٹ کو کامیاب کرنے کیلئے بھرپور تعاون فراہم کیا۔ واضح رہے کہ سیون ڈیز ونٹر فیسٹ کو کامیاب بنانے میں بہت سارے سرکاری اور نجی اداروں کا اہم تعاون رہا ہے جن میں سر سرینا ہوٹلز ،اے کے آر ایس پی آغا خان ایجنسی فار ہیبٹاٹ اسلامک بینک،رمادا ہوٹل،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن ،ایس سی او،پاکستان ونٹر سپورٹس فیڈریشن ،لیکسس ہوٹل ہنزہ ، گلگت بلتستان پولیس، خلتی کمیونٹی اور دیگر تمام حکومتی محکمے شامل تھے۔
سیکرٹری سیاحت و ثقافت آصف اللہ خان نے تقریب کے اختتام پر میں منتظمین سمیت مقامی کمیونٹی اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے سیون ڈیز ونٹر فیسٹ کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔
Urdu news, winter sports in Gilgit Baltistan