غذر ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے علاقے سلطان آباد میں سرمائی کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے بچیوں کے لیے دس روزہ وینٹر کیمپ کا انعقاد

urdu news, winter sports

غذر ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے علاقے سلطان آباد میں سرمائی کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے بچیوں کے لیے دس روزہ وینٹر کیمپ کا انعقاد
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
غذر ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے علاقے سلطان آباد میں سرمائی کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے بچیوں کے لیے دس روزہ وینٹر کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد نوجوانوں کو سرمائی کھیلوں کی جانب راغب کرنا اور خواتین کو بااختیار بنانا ہے، اے کے آر ایس پی، گلوبل افیسرز کینڈا اور گلگت بلتستان وینٹر سپورٹس ایسوایشن کے اشتراک سے جاری اس کیمپ میں گلگت بلتستان کے چھ اضلاع سے کھلاڈیوں نے حصہ لیا سلطان آباد کے مقام پر مقامی کیمونٹی کے تعاون سے ایک خوبصورت آئس رینگ بنایا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر آئس ہاکی، سپیڈ سکیٹنگ اور فگر سیٹنگ اور آئس کرلنگ کی ٹرینگ دی گئی تربیتی کیمپ کے آخری دن ٹرینگ کے لیے ائے ہوئی کھلاڈیوں جن کا تعلق مختلف اضلاع سے تھا انہوں نے بھرپور انداز میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ عبدل ودود کا کہنا تھا کہ گرلز سپورٹس کے نام سے دس روزہ کیمپ تھا جو کہ اے کے آر ایس پی گلوبل افیرز کینڈا اور جی بی ڈبیلو ایس اے کے تعاون سے جاری ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے پروگرامز کے انعقاد سے نوجوانوں کو اگے بڑنے میں مدد ملے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں مواقع فراہم ہو تو یہاں کے نوجوان بھی سرمائی کھیلوں میں آگے جاسکتے ہے اور ملک کا نام روشن کرسکتے ہے اور ایسے کیمپ کا انعقاد ایک جانب خوش آئند ہے وہی پر خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے بھی معاون ثابت ہوگا اس کیمپ میں اٹلیٹس کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ابتدائی طور پر تربیت حاصل کرنے والی اتھلیٹس کا سیکھنے کا جزبہ جہاں دیدنی تھا وہی پر انہوں نے کم دنوں میں کمال کی مہارت دیکھائی اس کیمپ میں شامل نگر سے تعلق رکھنے والی اتھیلٹ سائلہ کا کہنا تھا کہ ہمیں پہلی بار ایسے سپورٹ ٹرینگ کرنے کا موقع ملا جس پر اے کے آر ایس پی اور جی اے سی کے شکرگزار ہے اس کیمپ کی اختتامی تقریب بروز منگل منعقد کی جائے گی جس میں چھ اضلاع سے شامل اتھلیٹس میں سرٹفیکٹس بھی تقسیم کئے جائے گے کیمپ میں شامل کھلاڈیوں نے ایسے ایوینٹس کے مستقبل میں انعقاد پر روز دیا تاکہ خواتین کو بھی سرمائی کھیلوں میں آگے بڑنے کا موقع ملے. غذر ضلع غذر کی تحصیل یاسین کے علاقے سلطان آباد میں سرمائی کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے بچیوں کے لیے دس روزہ وینٹر کیمپ کا انعقاد
urdu news, winter sports

اسٹار لنک انٹرنیٹ پاکستان میں کب تک دستیاب ہو گا، جانیئے.

شگر آل باشہ جشن مے فنگ کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر۔شاہین پاپولر بین باشہ کے ٹیم نے ڈائمنڈ ایلون ذل باشہ کے ٹیم کو ہراکر ٹرافی اپنے نام کرلیا

تعلیمی انقلاب کی راہ میں مصنوعی ذہانت کا کردار. احمد میوکھوری

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں