صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے. ڈپٹی کمشنر شگر
صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے. ڈپٹی کمشنر شگر
رپورٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر(پ ر) ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد ہوا جس میں ضلع کے دونوں تحصیلداران، نائب تحصیلداران و دیگر روینو فیلڈ سٹاف شریک تھے میٹنگ میں گندم کی قیمت میں اضافے اور سبسڈی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے موجودہ صورتحال پر گفت شنید ہوئی شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی شگر نے کہا کہ عام لوگوں میں یہ ایک تاثر پائی جاتی ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گندم کی سبسڈی ختم کر دی گئی ہے جبکہ یہ بات بالکل غلط ہے حکومت نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کے ذریعے حقداروں تک سستا آٹا/گندم پہنچانے کا فیصلہ کیا ہے آپ تمام اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں لوگوں میں پائی جانے والی غلط فہمیوں کو دور کریں اس نظام میں مزید بہتری لانے کے لئے مختلف سٹیک ہولڈرز سے تجاویز حاصل کریں۔ تمام روینو فیلڈ سٹاف نے بھرپور کردار کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
urdu news, wheat subsidy has been abolished by the provincial government, while this is completely wrong.