واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا،
رپورٹ، 5 سی این نیوز
واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو مشکلات کا سامنا، پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہوگئی ہے اور صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے صارفین یہ شکایات کررہے ہیں کہ انہیں واٹس ایپ پر پیغام بھیجنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
واٹس ایپ صارفین کی جانب سے ایکس، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر واٹس ایپ کی سروس ڈاؤن ہونے کی شکایت کی جارہی ہے۔ پاکستان میں صارفین کو واٹس ایپ کی سروس میں تعطل اور تاخیرکا سامنا ہے، صارفین جو پیغام بھیج رہے ہیں وہ فوراً نہیں پہنچ رہا، اس کے علاوہ گروپ میں بھیجے گئے پیغامات اور تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین تک نہیں پہنچ رہیں۔ میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ سروس میں خلل آنے کی وجہ کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں بھی انہیں اسی نوعیت کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔ یہاں یاد رہے کہ واٹس ایپ، فیس بک اور انسٹا گرام تینوں کمپنیاں میٹا کی ملکیت ہیں۔
urdu news, WhatsApp service down
اسلام آباد، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے پھر جھٹکے, لوگوں میںخوف و ہراس،