urdu news, weather update 0

ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے 26 سے 30 اپریل کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26 اپریل سے ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا جو 27 اپریل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا۔
اس دوران جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔

urdu news, weather update

50% LikesVS
50% Dislikes

ملک بھر میں 26 سے 30 اپریل کے دوران شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں