شگر ڈپٹی کمشنرکا مجالس اور جلوس برآمد ہونے والے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں اور جلوس عزاء کے روٹس کا دورہ۔

urdu news, Visiting various mosques and imambargahs and mourning procession routes.

شگر، 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مجالس اور جلوس برآمد ہونے والے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں اور جلوس عزاء کے روٹس کا دورہ۔
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی کا ایس ڈی پی او شگر عطاء اللہ خان کے ہمراہ 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کے سلسلے میں مجالس اور جلوس برآمد ہونے والے مختلف مساجد اور امام بارگاہوں اور جلوس عزاء کے روٹس کا دورہ۔ جلوس عزاء ہشوپی کے مسجد اور روٹ کا مشاہدہ کرتے ہوئے امام جمعہ و جماعت اور خطیب مجلس شیخ محمد کاظم سے ملاقات کی اور ان سے مجالس اور جلوس کے دوران سکیورٹی و دیگر ایشوز کے متعلق گفتگو کی۔ شیخ صاحب نےسکیورٹی کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا البتہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر احتیاطاً پولیس کی نفری کی تعداد بڑھانے کی تجویز دی جسے قبول کیا گیا ڈی سی شگر نے اپنے گفتگو میں کہا ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس شگر نے سکیورٹی کے حوالے سے اپنی انتظامات مکمل کی ہے البتہ جلوس انتظامیہ بھی اپنے اردگرد انجان چہروں پر کڑی نظر رکھیں مقامی سکاؤٹس کو فعال رکھیں اور پولیس کے ساتھ ساتھ سکاؤٹس کے جوانوں کی بھی ڈیوٹی لگا دیں تاکہ حفاظتی انتظامات مزید بہتر ہو سکے۔ انہوں نے کھیار مشن پی بالا چھورکاہ امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر سکردو کیپٹن (ر) طیب سمیع خان کی زیر صدارت ہرپوہ پاور پروجیکٹ کے حوالے سے اجلاس

اسکردو ، العباس سکاؤٹس، مجسٹریٹس اور دیگر آفیسران کے ہمراہ یوم علی علیہ السلام کے جلوس روٹس کا دورہ

urdu news, Visiting various mosques and imambargahs and mourning procession routes.

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں