شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آج شگر کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا صبح سویرے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مرکنجہ کا وزٹ کرکے سٹاف کی حاضری چیک کیا پرنسپل گرلز پرائمری سکول نے کلاس رومز میں مزید کھڑکیوں کی ضرورت ہونے کی بات کی جس پر محکمہ تعلیم کے ڈی ڈی اور انجنئیر کو فوری طور کھڑکی لگانے کی ہدایت کی۔ بوائز پرائمری سکول نیالی میں چیکنگ کے دوران پرنسپل سے سوالات کئے انہوں نے مزید کمروں کی ضرورت کا ذکر کیا جس پر ڈی سی شگر نے کہا کہ سکول کی اپ گریڈیشن ہو کر مڈل لیول کی بلڈنگ بننے والی ہے پرنسپل نے مزید کہا سکول میں گورنمنٹ ٹیچر دو اور کمیونٹی کی طرفسے دو ٹیچرز ہیں۔ ڈی سی شگر نے وزیرپور بوائز ہائی سکول کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں پرنسپل اور سٹاف سے سکول کی کارکردگی اور مسائل کے حوالے سے گفتگو کی ساتھ ہی زیر تعمیر عمارت کی تعمیراتی کام کا مشاہدہ بھی کیا۔ سکول کے پرنسپل کو تعمیراتی کام پر کڑی نظر رکھنے اور کسی قسم کی شکایت کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت کی۔

پیغام ، پروفیسر قیصر عباس

PSL 2024 ، پاکستان سپر لیگ 2024 سیزن 9 ، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 20 رنز سے شکست دے دیا

urdu news, visited various schools of Shigar today

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں