WhatsApp Image 2024 02 28 at 8.19.57 AM 167

ڈپٹی کمشنر شگر کا آرٹلری بریگیڈیئر شفقات کے ہمراہ داخلی گاؤں لمسہ میں زیر تعمیر یاد گار شہداء کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا
رپورٹ عابد شگری 5 سی این نیوز
شگر ڈپٹی کمشنر شگر ولی اللہ فلاحی نے آرٹلری بریگیڈیئر شفقات کے ساتھ شگر کے داخلی گاؤں لمسہ میں زیر تعمیر یاد گار شہداء کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ لمسہ میں پاک آرمی اور صوبائی حکومت کے اشتراک سے وطن عزیز پاکستان پر مختلف مواقع پر جانثار کرنے والے پاک فوج، پولیس و دیگر شہداء کی یادگار تعمیر کیا جارہا ہے بریگیڈیئر شفقات نے ڈی سی شگرکا یاد گار شہداء کی تعمیر کے لئے کی گئی کاوشوں کو سراہا اور تعمیراتی کام کو تسلی بخش قرار دیا ڈی سی شگر نے بریفننگ دیتے ہوئے کہا کہ یادگار کی تعمیر فوری مکمل کرکے یوم پاکستان 23 مارچ کو اس کا افتتاح کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ یاردگار کے لئے کوتھنگ کے عوام نے زمین فراہم کیا جس کے لئے ان کے شکرگزار ہیں
urdu news, visited the under-construction martyrs’ memorial

50% LikesVS
50% Dislikes

ڈپٹی کمشنر شگر کا آرٹلری بریگیڈیئر شفقات کے ہمراہ داخلی گاؤں لمسہ میں زیر تعمیر یاد گار شہداء کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں