گلگت چیف سیکرٹری کی ہدایت پر منافع اور ذخیرہ خوروںکے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانہ عائد
گلگت چیف سیکرٹری کی ہدایت پر منافع اور ذخیرہ خوروںکے خلاف کاروائی اور بھاری جرمانہ عائد
رپور ٹ، عابد شگری 5 سی این نیوز ویب
گلگت: چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین کےاحکامات کی روشنی میں آج مورخہ 28 ستمبر کو گلگت بلتستان بھر می ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف ڈویژنل اور ضلعی انتظامیہ جانب سے چھاپوں کے بعد مختلف دکانیں سیل کر کے بہت ساروں پر جرمانے بھی عائد کئے گئے۔ آج 344 مختلف چھاپوں کے دوران 58900 روپے جرمانے کی مد میں قومی خزانے میں جمع کئے گئے۔
واضح رہے کہ یہ مہم رواں ماہ کے وسط سے شروع کی گئی ہے ، جو تاحال جاری ہے اور اس کے حوصلہ افزا نتائج موصول ہو رہے ہیں۔ ہر ضلع میں چیف سیکریٹری شکایات سیل کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جو 24 گھنٹے شہریوں کی شکایتوں پر فوری طور پر نوٹس لیکر عملی کاروائی کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔
اس مہم کا مقصد عوام کو ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں سے نجات دلانا اور عوام کو اشیائے خوردونوش کی سستی قیمتوں پر فراہمی یقینی بنانا ہے۔
مزید برآں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد نے تمام ڈویژنل اور ضلعی کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لا کر قیمتوں میں استحکام لانے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
urdu-news-updateOn the instructions of the Gilgit Chief Secretary, action was taken against profiteers and hoarders and heavy fines were imposed