کھرمنگ ، آل مادھوپور سُپر سکسس کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل، منٹھوکھا قلندر فائنل میں پہنچ گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کھرمنگ ، آل مادھوپور سُپر سکسس کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل، منٹھوکھا قلندر فائنل میں پہنچ گیا
کھرمنگ میں جاری آل مادھوپور سُپر سکسس کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں اہم سیمی فائنل میچ منٹھوکھا قلندر اور منٹھوکھا فائٹر کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ انتہائی سنسنی خیز رہا، جس میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ سخت مقابلے کے بعد منٹھوکھا قلندر نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
میچ کے موقع پر کھرمنگ یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری اقبال تابانی بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے شاندار انعقاد پر رائل اسپورٹس کلب مادھوپور کے منتظمین کو خراجِ تحسین پیش کیا اور نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کو خوش آئند قرار دیا۔
اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے اقبال تابانی نے کہا کہ کھیل نہ صرف جسمانی صحت کے لیے مفید ہیں بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیموں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 12 جنوری کو منٹھوکھا قلندر اور ڈی ایچ کیو گوہری کے درمیان خان بہادر کرکٹ گراؤنڈ مادھوپور میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے شائقینِ کرکٹ میں جوش و خروش پایا جاتا ہے
urdu news update, Kharmang: Al Madhupur Super Success Cricket Tournament Semi-Final
امیرآباد ضلع گانچھے گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔
ہنزہ: درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرنے کے باعث ندی نالوں میں بہنے والا پانی جمنا شروع ہو گیا




