قوموں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ، یوتھ مومنٹ مرہ پی کے چیئرمین شیر علی شگری
رپورٹ، فیصل دلشاد شگری 5 سی این نیوز
قوموں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنی توانائیاں مثبت سمت میں استعمال کریں، یوتھ مومنٹ مرہ پی کے چیئرمین شیر علی شگری
شگر یوتھ مومنٹ مراپی کے چیئرمین شیر علی شگری نے کہا ہے کہ قوموں کی ترقی میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، اس لیے وقت کا تقاضا ہے کہ نوجوان ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اپنی توانائیاں مثبت سمت میں استعمال کریں۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی بیداری، تعلیم، سماجی انصاف اور حقوق کے حصول کے لیے نوجوانوں کا کردار سب سے زیادہ اہم ہے، اس لیے ضروری ہے کہ وہ سیاسی و سماجی عمل میں بھرپور حصہ لیں۔شیر علی شگری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ علاقے کی پسماندگی دور کرنے، روزگار کے مواقع پیدا کرنے، منشیات کے خاتمے اور نوجوانوں کے لیے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے اجتماعی جدوجہد ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوتھ مومنٹ مراپی نوجوانوں کو ایک منظم اور مضبوط پلیٹ فارم مہیا کر رہی ہے تاکہ وہ اپنی آواز مؤثر انداز میں بلند کر سکیں۔انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ کتاب، شعور اور خدمت کے راستے کو اختیار کریں اور عام عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک عوام میں شعور نہیں آئے گا، اپنے حقوق کا تحفظ ممکن نہیں۔ اس مقصد کے لیے یوتھ مومنٹ مختلف پروگرامز، سیمینارز اور بیداری مہمات کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔شیر علی شگری نے امید ظاہر کی کہ نوجوانوں کی متحد کوششیں جلد علاقے کی تقدیر بدلے گی اور وہ دن دور نہیں جب بلتستان کے نوجوان تعلیم، ہنر اور قیادت میں مثال بن کر سامنے آئیں گے
urdu news update, Youth Are the Backbone of National Development
قراقرم یونیورسٹی میں ہونے والی کہانی کی اصل حقیقت اور انتظامیہ کی نا اہلی،
جامعہ قراقرم علم کا گہوارہ یا انتشار کا میدان , یاسر دانیال صابری




