شگر پہاڑوں کا عالمی دن؛ وادیٔ شگر میں آگاہی واک اور تقریبات، نیا بھر کی طرح پہاڑوں اور بلند چوٹیوں کی سرزمین وادیٔ شگر میں بھی پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
شگر پہاڑوں کا عالمی دن؛ وادیٔ شگر میں آگاہی واک اور تقریبات کا انعقاد، دنیا بھر کی طرح پہاڑوں اور بلند چوٹیوں کی سرزمین وادیٔ شگر میں بھی پہاڑوں کا عالمی دن منایا گیا۔ شگر کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ یہاں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو سمیت دنیا کی 10 بلند ترین چوٹیوں میں سے 4 واقع ہیں، جو ہر سال ہزاروں ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہیں۔ اس موقع پر شگر میں آگاہی واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جن میں ضلعی انتظامیہ، سیاحتی ماہرین، طلبہ، سول سوسائٹی اور مقامی افراد نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے پہاڑوں کے تحفظ، ماحول دوست سیاحت اور گلیشیئرز کے بچاؤ سے متعلق بینرز اُٹھا رکھے تھے۔ آمادہ پولو گراؤنڈ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور دیگر نے کہا کہ شگر دنیا کے اہم ترین پہاڑی خطوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہاں کے پہاڑ نہ صرف اس خطے کی پہچان ہیں بلکہ معیشت کا مضبوط سہارا بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماحول دوست سیاحت کے فروغ اور پہاڑوں کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ بدلتے ہوئے موسمی حالات اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلاؤ کے پیشِ نظر پہاڑی علاقوں میں ماحول دوست سیاحت اور قدرتی وسائل کے تحفظ کو ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔مقررین کا کہنا تھا کہ پہاڑوں کا عالمی دن اس حقیقت کی یاد دہانی ہے کہ پہاڑ صرف قدرتی ورثہ نہیں بلکہ لاکھوں لوگوں کی معاشی اور سماجی زندگی کا حصہ بھی ہیں۔ وادیٔ شگر جیسے خطے اس دن کی اصل روح رکھتے ہیں۔
urdu news update, World Mountain Day
آئی ایم ایف نے پاکستان میں مہنگائی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شدید دھند، موٹرویز ٹریفک کیلئے بند
فیض حمید کی سزا ابتداء، لمبا چوڑا انصاف کا سلسلہ رکے گا نہیں: فیصل واوڈا




