urdu news update, University of Lahore built 19 House 0

گانچھے کندوس جعفر آباد، ضلع گانچھے میں چھوغوگرونگ کندوس کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے تعمیر کیے گئے 19 مکمل رہائشی گھروں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

گانچھے کندوس جعفر آباد، ضلع گانچھے میں چھوغوگرونگ کندوس کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے تعمیر کیے گئے 19 مکمل رہائشی گھروں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر گانچھے کیپٹن (ر) اریب احمد مختار اور یونیورسٹی آف لاہور ریلیف کی ڈائریکٹر فرح محمود تھیں۔ تقریب میں متاثرین کی جانب سے ایڈووکیٹ محمد ابراہیم نے ڈائریکٹر یو او ایل ریلیف اور ان کی پوری ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد، بحالی اور انفراسٹرکچر کی فوری تعمیر نو کے حوالے سے کیے گئے بروقت اقدامات کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی آف لاہور کے تعاون کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ڈپٹی کمشنر گانچھے کیپٹن (ر) اریب احمد مختار نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ سیلاب کے دوران اور بعد ازاں بحالی کے مرحلے میں مختلف اداروں اور رضاکاروں نے مثالی کردار ادا کیا۔ انہوں نے یونیورسٹی آف لاہور ریلیف کی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختصر مدت میں 19 گھر تعمیر کر کے متاثرہ خاندانوں کے حوالے کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 6 گھروں پر کام تیزی سے جاری ہے، جو جلد مکمل کر کے متاثرین کے سپرد کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ اس طرح کے تعاون اور اجتماعی کوششیں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، تاکہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی اور فلاح و بہبود کے عمل کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

urdu news update, University of Lahore built 19 House

گلگت بلتستان میں سیاسی قیادت کا خلا۔ عوام کس طرف دیکھ رہے ہیں ، زبیح اللہ ناجی

صدرِ پاکستان نے گلگت بلتستان اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے 24 جنوری پولنگ ڈے کا اعلان کر دیا۔سردیوں‌میں‌الیکشن عوام پریشان

50% LikesVS
50% Dislikes

گانچھے کندوس جعفر آباد، ضلع گانچھے میں چھوغوگرونگ کندوس کے سیلاب سے بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے یونیورسٹی آف لاہور کی جانب سے تعمیر کیے گئے 19 مکمل رہائشی گھروں کا باقاعدہ افتتاح کر دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں