کھرمنگ، سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ان اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے مارکیٹ میں دستیاب غیر معیاری، مضرِ صحت اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی تمام اشیائے خوردونوش کو موقع پر تلف کیا جائے گا
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کھرمنگ ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مختار احمد میر کا کہنا ہے کہ حکومتِ گلگت بلتستان کی جانب سے نافذ کردہ فوڈ ایکٹ 2022 کے تحت محکمہ خوراک کے فوڈ انسپکٹرز کو وسیع اور مؤثر قانونی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں سیکرٹری فوڈ اور ڈائریکٹر فوڈ گلگت بلتستان کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ان اختیارات کو بروے کار لاتے ہوئے مارکیٹ میں دستیاب غیر معیاری، مضرِ صحت اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والی تمام اشیائے خوردونوش کو موقع پر تلف کیا جائے گا جبکہ قانون کی خلاف ورزی میں ملوث افراد کے خلاف جرمانے اور دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی
انہوں نے کہا کہ فوڈ ایکٹ 2022 پر مکمل اور مؤثر عملدرآمد محکمہ خوراک کی اولین ترجیح ہے کیونکہ عوام کی صحت کا تحفظ اور عوامی مفادات کا دفاع ہماری بنیادی اور آئینی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غفلت کوتاہی یا دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جائے گا اور بلا امتیاز کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا
اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمۂ خوراک نے مزید کہا کہ سرکاری نرخ نامے پر سختی سے عملدرآمد کرانا اور پابندی شدہ غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کو مارکیٹ سے مکمل طور پر ختم کرنا محکمہ خوراک کی قانونی ڈیوٹی ہے اس مقصد کے لیے مارکیٹوں، دکانوں، ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس پر باقاعدہ معائنہ اور چیکنگ کا عمل تیز کر دیا گیا ہے تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے
انہوں نے عوام الناس سے پرزور اپیل کی کہ وہ غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیائے خوردونوش کے استعمال سے اجتناب کریں اور کسی بھی دکاندار یا کاروباری فرد کی جانب سے سرکاری نرخ نامے سے زائد قیمت وصول کرنے، ناقص یا پابندی شدہ اشیاء کی فروخت کی صورت میں فوری طور پر محکمہ خوراک کے آفس میں شکایت درج کروائیں، تاکہ بروقت کارروائی عمل میں لا کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے
مختار احمد میر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ خوراک عوامی تعاون سے فوڈ قوانین پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے ایک صحت مند محفوظ اور منظم مارکیٹ نظام کے قیام کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے گا ضلع کے عوام الناس سے گزارش ہے کہ محکمہ خوراک کے ساتھ تعاون کرے اور غیر معیاری اور غیر میعادی اشیائے خوردونوش کا مکمل بابائیکاٹ کرے تاکہ صحت مند معاشرہ کا قیام ممکن ہوسکے غیر معیاری اشیائے خوردونوش کے باعث علاقے میں طرح طرح کی بیماری جنم لے رہے ہیں انکی سدباب ہم سب کی اولین ترجیح ہیں
urdu news update, Unhygienic and Health Food Items Violating Safety Standards
آگ اور انسانیت، شعلوں کے سائے میں تاریخ، یاسمین اختر گوجرہ، پاکستان




