روندو ، تھلیچی میں نو تنصیب شدہ ٹول پلازا پر صرف بلتستان کے چار اضلاع، سکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ کے گاژیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر گہری تشویش ناک ہے ، سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد
سابق ڈپٹی چیف ایگزیگٹیو ناردرن ایریاز اور سابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے تھلیچی میں نو تنصیب شدہ ٹول پلازا پر صرف بلتستان کے چار اضلاع، سکردو، گانچھے، شگر اور کھرمنگ کے گاژیوں کے ساتھ امتیازی سلوک پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلی’ گلگت بلتستان سے، جو خود ہی ایک عادلانہ مزاج کی شخصیت ہے، اپیل کی ہے کہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیا جائے۔ اور بلتستان کے گاڑیوں اور مسافروں کے ساتھ روا رکھے ہوئے اس امتیازی سلوک کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے۔ حاجی ناشاد نے کلامِ اقبال کا یوں حوالہ دیا ہے کہ ,, تمیزِ بندہ و آقا فسادِ آدمیت ہے ،، ایسے میں یہ امتیازی رویہ گلگت بلتستان کے پر امن ماحول کو فساد کی جانب دھکیلنے کے مترادف ہے۔ اس طرح کے امتیازات کو جنم دینے کی مثال تو ڈوگرہ حکومت کے دور میں بھی نہیں ملتی۔ قائد اعظم کے فرمان کے مطابق پاکستان میں موجود غیر مسلموں سے بھی امتیازی سلوک کی اجازت نہیں۔ سابق سپیکر جی بی اسمبلی اور ڈپٹی چیف ایگزیکٹیو شمالی علاقہ جات نے وزیر اعلی’ گلگت بلتستان سے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ وہ اس امتیازی روئے کو فوری روک کر گلگت بلتستان کے امن و امان کو بحال رکھنے میں تاخیر نہیں کریں گے۔
urdu news update, Toll Plaza in Thalichi, Deep Concern Over Discriminatory Treatment
تبصرہ بر منقبت” در شان مولائے کائنات حضرت علی المرتضیٰ کرم اللہ وجہہٗ ، پارس کیانی ساہیوال، پاکستان




