لکی مروت میں دہشت گردوں کا فیکڑی بس پر حملہ، ایک شخص جاں بحق، متعدد زخمی
رپورٹ، 5 سی این نیوز
لکی مروت کے علاقے ناورخیل موڑ کے قریب دہشت گردوں نے نجی فیکٹری کی بس پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں نے نجی سیمنٹ فیکٹری کی گاڑی کو آئی ای ڈی دھماکے سے نشانہ بنایا، حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تمام زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے اور سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
دن بھر کی اہم خبرٰیں اور اہم کالمز کی لنک ملاحظہ فرمائیں
urdu news update, Terrorist Attack on Factory Bus in Lakki Marwat
بچوں کی کامیابی اور ناکامی میں والدین کا کردار. شاہدہ سحرش
سالِ نو کا پہلا سپر مون آج رات، چاند معمول سے بڑا اور زیادہ روشن دکھائی دےگا
ناول، دل کا مسلمان ہونا ، ۔آمینہ یونس




