urdu news update, Sugar Prices Drop 0

کراچی میں چینی کی قیمت میں 50 روپے کی بڑی کمی، جلد 100 روپے فی کلو تک گرنے کا امکان
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کراچی میں چینی کی قیمت میں 50 روپے کی بڑی کمی، جلد 100 روپے فی کلو تک گرنے کا امکان، ، حکومتی اداروں کے سخت اقدامات کے نتائج سامنے آنے لگے ہیں جس کے باعث چینی کی تھوک قیمتوں میں کمی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے۔کراچی میں چینی کی فی کلو گرام قیمت میں یکدم 50روپے کی بڑی نوعیت کی کمی کے سبب 200روپے سے گھٹ کر 150روپے کی سطح پر آگئی۔
کراچی کی تھوک مارکیٹ میں فی کلو گرام چینی کی تھوک قیمت 146روپے ہوگئی ہے جبکہ پنجاب میں فی کلو چینی کی تھوک قیمت کم ہوکر 145روپے ہوگئی۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرؤف ابراہیم کے مطابق چینی کے فارورڈ سودے 135روپے میں بُک ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات اور کرشنگ سیزن شروع ہونے سے فی کلو گرام چینی جلد 100روپے کی سطح پر آجائے گی۔
چیئرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ملک میں چینی کے وافر ذخائر دستیاب ہیں جبکہ ملک میں ڈیڑھ لاکھ ٹن درآمدہ چینی کے ذخائر بھی گوداموں میں موجود ہیں۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Sugar Prices Drop

یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ ملتِ تشیع میں نہ کوئی دہشت گرد تنظیم موجود ہے

شگر نادرن کوآپریٹو کریڈٹ انویسٹمنٹ (NCCI) نے یونین کونسل چھورکاہ، ضلع شگر میں اپنی پہلی برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،

شگر کوتھنگ پائن دینی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے مدرسہ عباسیہ کوتھنگ پائن کا روحانی اور باوقار افتتاح سید محسن علی الموسوی اور حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ قاسم جوہری کے دست مبارک سے کیا گیا

50% LikesVS
50% Dislikes

کراچی میں چینی کی قیمت میں 50 روپے کی بڑی کمی، جلد 100 روپے فی کلو تک گرنے کا امکان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں