کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی: وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو وارننگ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی: وزیر داخلہ کی پی ٹی آئی کو وارننگ، وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شہر کی کسی سڑک پر جلسہ ہوا تو حکومتِ سندھ سخت ایکشن لے گی۔
نجی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے ضیا لنجار نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ شاید کراچی کے عوام نہیں ہیں اس لیے وہ میدان کے بجائے روڈ پر جلسہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا اجازت ملنے کے باوجود جلسہ گاہ چھوڑ کر ‘روڈ شو’ کرنے کا اصرار بہانے بازی ہے، گراؤنڈ سے باہر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی،کسی بھی سڑک پرجلسہ ہوگا توحکومتِ سندھ سخت ایکشن لےگی، سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جہاں جلسےکی اجازت دی وہیں جلسہ کرے۔ وزیر داخلہ سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کی رٹ کوچیلنج کرنےکی ہرگز اجازت نہیں دی جائےگی۔ ضیا لنجار کا مزید کہنا تھا کہ ٹکراؤ کی صورت میں نتائج بھگتنا ہوں گے اور قانون کی خلاف ورزی پر جلسے کا اجازت نامہ بھی منسوخ ہوگا۔ واضح رہے کہ کراچی کے ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت انتہائی تاخیر سے دی، جس کے باعث پی ٹی آئی نے مزار قائد کے گیٹ پر جلسے کا اعلان کیا ہے۔
urdu news update, Sindh Government Warns PTI




