گانچھے سلترو سیاچن کے عوام نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی
رپورٹ، ایم شریف 5 سی این نیوز
سلترو سیاچن کے عوام نے بجلی کی طویل بندش کے خاتمے کے لیے ایک مثالی اقدام کرتے ہوئے نئی تاریخ رقم کر دی. سلترو کے عمائدین، نوجوانوں اور بزرگوں نے محکمۂ برقیات کے ملازمین کے ساتھ مل کر کول پاور ہاؤس کو پانی فراہم کرنے کے لیے خود عملی کام انجام دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کول پاور ہاؤس کی بحالی کے لیے سلترو سیاچن کے عوام اس سے قبل بھی احتجاج کر چکے تھے، تاہم محکمۂ برقیات کی جانب سے بار بار یقین دہانیوں کے باوجود یہ مسئلہ حل نہ ہو سکا۔ مسلسل ناکامی کے بعد مقامی عمائدین، نوجوانوں اور بزرگوں نے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ وہ محکمۂ برقیات کے ملازمین کے ساتھ مل کر خود اس کول کی بحالی کا کام کریں گے۔
عوام کے اس مشترکہ اقدام کو علاقے میں شعور، اتحاد اور خود انحصاری کی ایک روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف بجلی کے مسئلے کے حل کی امید پیدا ہوئی ہے بلکہ دیگر پسماندہ علاقوں کے لیے بھی ایک واضح پیغام دیا گیا ہے۔
گانچھے سلترو سیاچن کے عوام نے بجلی بحران کے خاتمے کے لیے نئی تاریخ رقم کر دی
urdu news update, Siachen–Saltoro Residents Make History
>کھرمنگ ، آل مادھوپور سُپر سکسس کرکٹ ٹورنامنٹ کا سیمی فائنل، منٹھوکھا قلندر فائنل میں پہنچ گیا
امیرآباد ضلع گانچھے گلگت بلتستان کی بیٹیوں نے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کردیا۔




