شگرمحکمہ جیمز اینڈ منرلز سکردو کی کاروائی ،شگر سے سکردو غیر قانونی طور منتقل کرتے ہوئے 64 بیگ مائیکا قبضے میں لے لیا
شگرمحکمہ جیمز اینڈ منرلز سکردو کی کاروائی ،شگر سے سکردو غیر قانونی طور منتقل کرتے ہوئے 64 بیگ مائیکا قبضے میں لے لیا
رپورٹ، 5 سی این نیوز ویب شگر
گلگت بلتستان میںان لائن ڈرایئونگ سسٹم متعارف کر دیا ہے …. جانیئے
شگرمحکمہ جیمز اینڈ منرلز سکردو کی کاروائی ،شگر سے سکردو غیر قانونی طور منتقل کرتے ہوئے 64 بیگ مائیکا قبضے میں لے لیا۔ ضبط کی گئی ابرق شگر باشہ سے غیر قانونی طور سکردو سمگل کی جارہی تھی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر جیمزاینڈ منرلز امجد حسین نے خفیہ اطلاع پر شگر پولیس کی مدد سے کاروائی کرتے ہوئے کئی گاڑیوں سے ہزاروں ٹن مائیکا برآمد کرلیا ۔ جہاں تھانہ شگر منتقل کرنے کے بعد مذکورہ ابرق اپنے قبضے میں لے لیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر جیمزاینڈ منرلز بلتستان ڈویژن امجد حسین کاکہنا تھا کہ مذکورہ مائیکا کی منتقلی کیلئے متعلقہ افراد کے پاس نقل و حمل کیکئے راہداری اجازت نامہ نہیں تھی۔ بغیر این اوسی کے قیمتی معدنیات کی نقل حمل غیر قانونی اقدام اور جرم ہے۔ ایسی کسی اقدام قابل برداشت نہیں۔ محکمہ منرلز اس طرح کی غیر قانونی طریقے سے معدنیات کی نقل و حمل کی حوصلہ شکنی کرتا رہے تھا۔ اور ایسے افراد کو قانون کی شنکجے میں لائیں گے۔ اور منرلز رولز کے مطابق ان کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لایا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ معدنیات کے شعبے سے وابستہ افراد قانونی طریقے سے کاروبار کریں تو ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
urdu news update, Shigar Department Gems and Minerals Skardu action, 64 bags of mica were seized while illegally transferring Skardu from Shigar