urdu news update, Security Forces Operations in Balochistan 0

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک
رپورٹ، 5 سی این نیوز
سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی یافتہ 41 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 29 جنوری کو بلوچستان میں دو الگ الگ کارروائیاں کی گئیں جن میں بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی گئی، اس دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل کیے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں خفیہ اطلاع پر کی گئی جس دوران دہشت گردوں کا ٹھکانا تباہ کیا گیا، اس کارروائی میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

urdu news update, Security Forces Operations in Balochistan

متوقع 28ویں آئینی ترمیم اور متنازعہ علاقوں کی حیثیت. جی ایم ایڈوکیٹ

عمران خان کے سوا کسی اور میں ایبسلوٹلی ناٹ کہنے کی جرأت نہیں، سہیل آفریدی

گلگت بلتستان کی اراضیات، مغل و ڈوگرا راج سے لینڈ ریفارمز ایکٹ 2025 تک تاریخی و قانونی جائزہ ، جی ایم ایڈوکیٹ

50% LikesVS
50% Dislikes

سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 41 دہشت گرد ہلاک

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں