urdu news update, Rumors of Imran Khan 0

عمران خان مکمل صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل حکام، پاکستان تحریکِ انصاف کا ردِ عمل اور حکومت سے مطالبہ
رپورٹ، 5 سی این نیوز
عمران خان مکمل صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل حکام
بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں، بانی پی ٹی آئی کی صحت کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے، اڈیالہ جیل حکام
سابق وزیرِاعظم عمران خان صاحب کی خیریت سے متعلق افواہوں پر پاکستان تحریکِ انصاف کا ردِ عمل اور حکومت سے مطالبہ
افغانستان اور بھارتی میڈیا کے غیر مصدقہ، بے بنیاد اور غیر ملکی سماجی رابطے کے اکاؤنٹس کے ذریعے سابق وزیرِاعظم پاکستان عمران خان صاحب کی صحت اور خیریت کے حوالے سے من گھڑت افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہم حکومتِ وقت اور وزارتِ داخلہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان افواہوں کی فوری طور پر وضاحت اور تردید کی جائے، اور جلد از جلد چیئرمین عمران خان سے اہلِ خانہ کی ملاقات کرائی جائے۔ چیئرمین عمران خان کی صحت، سلامتی اور موجودہ صورتِ حال سے متعلق شفاف سرکاری اعلامیہ جاری کیا جائے تاکہ اس قسم کی خطرناک اور گمراہ کن افواہوں کا سدِّباب ہو اور قوم کے سامنے حقائق لائے جا سکیں۔
قوم اپنے قائد کے بارے میں کسی بھی قسم کی غیر یقینی یا ابہام کو برداشت نہیں کرے گی۔
عمران خان کی سلامتی، بنیادی انسانی حقوق اور آئینی ضمانتوں کی حفاظت حکومت کی براہِ راست ذمہ داری ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم ان جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں کا سدِّباب کرنے کے لیے ہر قانونی اور سیاسی اقدام اٹھائیں گے۔

Thank you for reading this post, don't forget to subscribe!

مرکزی شعبہ اطلاعات
پاکستان تحریکِ انصاف
urdu news update, Rumors of Imran Khan

شگر ڈی پی او شگر وزیر نیک عالم کے زیرِ صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد، مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات

شگر ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین کی ہدایت پر ریوینو فیلڈ اسٹاف کی خسرہ و روبیلا مہم کی بھرپور نگرانی

گزشتہ روز یاسین کے علاقے سَہلی ہَرنگ میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اُٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ایک گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

50% LikesVS
50% Dislikes

عمران خان مکمل صحت مند ہیں، اڈیالہ جیل سے منتقلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں: اڈیالہ جیل حکام، پاکستان تحریکِ انصاف کا ردِ عمل اور حکومت سے مطالبہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں